50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک سالانہ کمائی کرنے والوں کیلئے سرچارج کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے
نئی دہلی، 08 فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت آئندہ دنوں میں امیروں کو کچھ راحت دینے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو بجٹ میں اعلان شدہ 10 فیصد سرچارج میں کمی کے لئے بہت اہم تجاویز ملی ہیں۔ ان میں سرچارج کو کم سے کم نصف کئے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ کے اہلکار 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک سالانہ آمدنی والے طبقے کو راحت دینے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، اس کے لئے محکمہ کے اعلی حکام اور وزارت کی آمدنی محکمہ کے سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا سمیت دیگر کے درمیان اس معاملے پر جلد بحث ہوگی۔50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک سالانہ کمائی کرنے والوں کو مرکزی حکومت ان کی کمائی پر لگنے والے 10 فیصد سرچارج کی شرح میں کچھ کمی کر کے راحت دے سکتی ہے۔ پیش بجٹ میں 50 لاکھ سے ایک کروڑ تک کی کمائی والوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت اس طبقے کے لئے سرچارج کو تین سے پانچ فیصد تک کم کر سکتی ہے۔اس کی وجہ صنعتی تنظیموں کی جانب سے بجٹ کے بعد اجلاس میں ایک آواز میں سرچارج میں کمی کا مطالبہ بتایا جا رہا ہے۔یکم فروری کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ میں 3 لاکھ روپے تک کی کمائی والے تک کی آمدنی والوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا تھا۔ وہیں سالانہ ایک کروڑ سے اوپر کمائی کرنے والوں پر 15 فیصد سرچارج کی فراہمی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ پہلے سے چلا آ رہا ہے۔